ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آندھرا پردیش: نکسلیوں نے ممبر اسمبلی سمیت تیلگو دیشم پارٹی کے دو رہنماؤں کو موت کے گھاٹ اتارا

آندھرا پردیش: نکسلیوں نے ممبر اسمبلی سمیت تیلگو دیشم پارٹی کے دو رہنماؤں کو موت کے گھاٹ اتارا

Mon, 24 Sep 2018 13:25:07    S.O. News Service

وشاکھاپٹنم24 ستمبر(ایس او نیوز؍؍آئی این ایس انڈیا ) آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں تلگودیشم پارٹی کے دو رہنماؤں کا نکسلیوں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ اراکو کے ممبر اسمبلی کداری سرویسورا راؤ اور سابق ممبر اسمبلی سویری ساما کو ڈ مبری گڈا علاقہ میں گولی مار دی گئی۔ دونوں رہنماؤں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ یہ مانا جا رہا ہے کہ 60 سے زائد نکسلیوں نے اس واردات کو انجام دیا جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ وشاکھاپٹنم کے ڈی آئی جی سری کانت نے بتایا کہ ان کے پاس واقعہ سے متعلق کچھ انپٹس ہیں، جن کی وہ تصدیق کر رہے ہیں۔ ایس پی (دیہی) راہل دیو نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی تمام سیاستدانوں (نکسلی ہٹ لسٹ میں شامل) کو الرٹ کیا تھا؛لیکن انہوں نے انتباہ کو درکنار کرتے ہوئے ڈمبری گوڈا پہنچے تھے اور پولیس کو ان کے آنے کی کوئی اطلاع نہیں تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ار اکو وادی میں دونوں پرنکسلیوں نے حملہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق حملے میں راؤ کے پرسنل اسسٹنٹ کی بھی موت ہو گئی۔ تینوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔


Share: